عام انتخابات ایک بارپھرچیلنج، آخرمعاملہ کیاہے؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
مقامی وکیل محمد مقسط سلیم نے متفرق درخواست دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے ،الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کی پریس ریلیز جاری کی ،جب کہ آئین میں واضح ہے الیکشن 90 روز میں ہوں
عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے اور الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق الیکشن کرانے کی ہدایت دے ۔