عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا ،پولیس اور ورثا میں مذاکرات کامیاب
ورثا لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکاری تھے ،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بغیر تدفین کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، مذاکرات کی کامیابی کے بعد مرحوم کو آج ہی بعد نماز جمعہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
