106

عامر لیاقت کا دانیہ شاہ کے حوالے سے ایک اور اہم بیان سامنے آگیا

قومی ممبر اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کا اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے حوالے سے ایک اور اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اہلیہ کی جانب سے الزامات لگانے اور تنسیخِ نکاح کی درخواست فیملی کورٹ میں جمع کروانے کے بعد پہلا انٹرویو دیا تھا۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ جی ہاں، میں نے دانیہ کو معاف کر دیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CdoEbiMgtYs/?utm_source=ig_embed&ig_rid=5581fd15-3782-402c-8832-5b43aa0ee1b4

انہوں نے کہا کہ تنسیخِ نکاح کا دعویٰ ہوا ہے ابھی نکاح ختم نہیں ہوا، دانیہ آج بھی واپس آسکتی ہیں، میرے دل کے اور گھر کے دروازے اُن کے لیے آج بھی کھلے ہیں کیوں کہ وہ میرے نکاح میں ہیں۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اب سوال یہ ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کہ نہ تو اُن کی کوئی کمزوری ہے اور نہ کوئی خوف، وہ دانیہ کو معاف اس لیے کر رہے ہیں کیوںکہ وہ عمر میں بہت چھوٹی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں