عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں اور ان کا جسدِ خاکی اس وقت جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے موجود ہے۔ان کے انتقال کی خبر پاکستان بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔ اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا ان کی موت کی اصل وجہ کیا ہےاور وجہ تو پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا چلے گی، لیکن فی الحال ان کے چاہنے والے جوق در جوق ہسپتال ہنچ رہے ہیں جن میں ان کے اہلِ خانہ بھی شامل ہیں جبکہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال بھی ہسپتال پہنچیں، جہاں کیمرے کی آنکھ نے انتہائی جذباتی مناظر قید کئے۔
