19

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک بڑی مشکل میں پھنس گئی

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔
درخواست میں مزیدکہا گیا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے، درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم اور دانیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں