عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے 123

عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں قومی رکن اسمبلی کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔ اسپتال ترجمان کے مطابق ڈاکٹر کی ٹیم عامر لیاقت کے معائنہ کے بعد حتمی رائے دے گی۔ تاہم عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں