
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کر لیا۔
نوجوان آل راؤنڈر نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر 4 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔
عامر جمال ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زائد رنز بنانے اور 10 سے زائد وکٹیں لینے کا نایاب کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوران، عامر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50 سے زیادہ رنز بنانے اور 5 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔