
ہاٹ لائن نیوز : معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکردانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی چند ماہ قبل شادی ہوئی ہے۔
دانیہ شاہ نے اپنی پوسٹ میں مذکورہ شخص کی شناخت حکیم شہزاد کے نام سے کی ہے۔ حکیم شہزاد نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اس بات کو بے نقاب کر رہے ہیں اور اپنے دوستوں سے کہہ رہے ہیں کہ ڈرو نہیں۔ اس کے بعد دانیہ شاہ نے مخاطب ہو کر تصدیق کی کہ یہ بالکل درست ہے۔