عالیہ ریاض اور علی یونس نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

0
113

ہاٹ لائن نیوز : قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کمنٹیٹر علی یونس کا نکاح ہو گیا، تقریب میں قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر ہوا، جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس تقریب میں کپتان بابر اعظم، رمیز راجہ،مصباح الحق، کرکٹر محمد یوسف، وہاب ریاض، عبدالرزاق، کامران اکمل، مشتاق احمد اورعمران نذیر نے بھی شرکت کی، ان دونوں کی کچھ دن قبل منگنی ہوئی تھی، نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Leave a reply