عالمی بینک نے35 کروڑڈالر قرض کی منظوری دےدی

0
137

ہاٹ لائن نیوز : عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی جس کا مقصد مالیاتی انتظام، پائیدار اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر مالیاتی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، پروگرام ریونیو بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے، پروگرام سے پاکستان کو پاور سیکٹر کو بہتر طریقے سے چلانے میں مدد ملے گی۔

ورلڈ بینک کے عہدیداروں نے کہا کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی اور کاروباری موسمیاتی اصلاحات کے پہلے مرحلے کو مکمل کرتا ہے، جبکہ یہ پروگرام اخراجات کے ہدف کو بہتر بنانے، مسابقت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Leave a reply