
عاصم منیر کی امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی۔ سی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور بہت بڑی تعداد میں پاکستانی ان سے ملاقات کے لیے موجود تھے، آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے مطابق پاکستانیوں نے ”آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق“ میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں،انہوں نے پاکستانی معیشت، ترسیلات زر ،نیک نامی، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو قابلِ قدر قرار دیا ہے۔