عادی مجرم سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے پنجاب سے عادی مجرم سمیت دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیاہے ، ملزمان میں نعیم اختراورنثار احمد شامل ہیں۔
ملزم نعیم اختر نے شہری کو غیر قانونی طور پر یونان بھیجنے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے تھے ۔
ملزم نے شکایت کنندہ سے 32 لاکھ 55 ہزار روپے اور 6 ہزار یو اے ای درہم لیے، ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں گوجرانوالہ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری نثار احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ملزم کے خلاف 2011ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔