18

عائشہ المنصوری عرب امارات کی پہلی کمرشل پائلٹ کپتان بن گئیں

متحدہ عرب اماراے سے تعلق رکھنے والی خاتون عائشہ المنصوری نے ملک کی پہلی کمرشل پائلٹ کپتان کا عہدہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ عائشہ المنصوری امارات کی قومی ائیر لائن اتحاد کے ساتھ طویل عرصے تک بطور پائلٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے سال 2007 میں اپنے پروفشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔
اتحاد ائیر ویز نے عائشہ کو تجارتی ایئر لائن میں متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون کیپٹن کے طور پر نامزد کیا ہے، اس موقع پر نو منتخب کپتان کا کہنا تھا کہ وہ “بہت شکرگزار” ہیں کہ انہیں اتحاد ایئر ویز کے ساتھ اپنے ایوی ایشن کیریئر کو آگے بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک کمرشل ایئر لائن میں کیپٹن بننے والی پہلی خاتون اماراتی ہونے پر فخر ہے، اور امید ہے کہ میں نوجوان خواتین کے لیے کیریئر کے اس راستے پر چلنے کے لیے ایک تحریک بنوں گی۔
قبل ازیں عائشہ المنصوری نے اپریل 2019 میں ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
عائشہ المنصوری کی پہلی پرواز ایئربس اے 380 کی تھی، جس نے ابوظہبی سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے پرواز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں