9

طوفانی بارشیں،کل ملک بھر میں کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کل 7 جولائی کو موسلا دھار بارش کے پیش نظر محکموں کو الرٹ کر دیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب
سے کہا گیا کہ مون سون بارشوں میں محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہے ، مون سون ہواؤں کا سلسلہ 24 سے 48 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے ،مون سون کے سپیل میں ہفتے کے آخر تک شدت آسکتی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں دو روزہ بارشوں میں مختلف حادثات کے دوران 18افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، کوئٹہ میں مزید دو افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی تعداد 9 ہو چکی ہے ، لقعہ سیف اللہ میں لا پتہ 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے ۔ قلعہ سیف اللہ میں 9 افراد لا پتہ تھے ۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق کیچ میں 3 بچے سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں