طورخم پر ٹرانسپورٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج

0
46

ہاٹ لائن نیوز : اپنے مطالبات کے حق میں طورخم بارڈر پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دھرنے میں کسٹمز پرائیویٹ کلیئرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز یونین کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

دھرنے کے شرکا نے مال گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دونوں ممالک سے عارضی داخلے کی دستاویزات کے اجراء میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کو ٹی اے ڈی کے عارضی داخلے کے دستاویزات فراہم کرنے میں کئی ماہ لگتے ہیں اور تاخیر سے دو طرفہ تجارت میں خلل پڑ رہا ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ ویزہ پالیسی میں نرمی اور عارضی داخلے کی دستاویزات پر گاڑیوں کو اجازت دینا اچھا اقدام ہے تاہم اگر دوطرفہ تجارت کو تباہی سے بچانا ہے تو عارضی داخلے کی دستاویزات کے اجراء میں تاخیر کو ختم کیا جائے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے انہیں عارضی داخلے کے کاغذات کی پالیسی میں نرمی کے لیے پیر تک کا وقت دیا ہے اور اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پیر سے پہیہ جام ہڑتال شروع کر دیں گے۔

Leave a reply