
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولت ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں طلباء کے لیے مفت سفری سہولت ختم کر دی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ طلباء و طالبات کے لیے مفت سفری سہولت اگلے نوٹس تک منسوخ کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔
احمد جاوید قاضی نے کہا کہ مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک کی تعطیلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر صوبائی کابینہ اس سہولت کو دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کرے گی۔