طاہرجاویدمعاون خصوصی مقرر
اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز)معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکے وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے کیپٹل افیئرز مقرر کردیا گیا ہے۔
معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے لیے معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور انہیں سرمایہ کاری کا قلم دان سونپا گیا ہے۔
طاہر جاوید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں، طاہر جاوید صدارتی تمغہ امتیاز بھی حاصل کر چکے ہیں، وہ ڈیموکریٹک پارٹی آف امریکہ کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔
طاہر جاوید کی کابینہ میں شمولیت سے سمندر پار پاکستانیوں اور موجودہ حکومت کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں گے۔