طالب علم کی اسکول میں فائرنگ ، 4 ہلاک 9 زخمی

0
23

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست جارجیا کے شہر ونڈر کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو طالب علم اور دو اساتذہ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا 14 سالہ طالب علم تھا، حملہ آور کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اسکول میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ترجمان جین پیئر نے کہا کہ امریکہ میں کسی بھی قسم کا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔

Leave a reply