118

طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

لاہور میں برکی تھانے کی پولیس نے 12 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی ہدایت پر برکی پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے آئی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھیں۔
ایس پی عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں