طالبان حکومت کا پہلا غیر ملکی سفیر کون ؟

0
39

کابل : ( ہاٹ لائن نیوز ) چین نے طالبان حکومت میں اپنا پہلا سفیر تعینات کر دیا ۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کے سفیر ژاؤ زنگ نے اپنی اسناد عبوری افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کو پیش کی ہیں، جو انہوں نے قبول کر لی ہیں۔

’اسناد کے قبول ہو جانے کے بعد چینی سفیر نے کابل میں باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔

طالبان حکومت کو ابھی تک کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ، ابھی بھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کابل میں چین کے سفیر کی باضابطہ تقرری طالبان اقتدار کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی جانب چین کا پہلا قدم ہے یا پھر نہیں ۔

https://x.com/Zabehulah_M33/status/1701883825842733144?s=20

Leave a reply