طالبان اور چین کے تعلقات میں اہم پیشرفت

0
68

واشنگٹن: (ہاٹ لائن نیوز)طالبان نے چین میں اگلے ہفتے منعقد ہونے والے “بیلٹ اینڈ روڈ فورم” میں شرکت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد نے بتایا کہ طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت نوردین عزیزی آنے والے دنوں میں بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

اس کے علاوہ افغان ترجمان نے افغان انتظامیہ اور بیجنگ کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فورم میں شرکت کریں گے اور بڑے سرمایہ کاروں کو کابل مدعو کریں گے۔

واضح رہے کہ کسی حکومت نے طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔ حال ہی میں طالبان حکام اور وزراء نے اہم ملاقاتوں میں شرکت کے لیے بیجنگ کا سفر کیا ہے، جن میں زیادہ تر توجہ افغانستان پر مرکوز ہے، لیکن بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پہلی بار طالبان کو مدعو کیا گیا ہے۔

منگل اور بدھ کو بیجنگ میں منعقد ہونے والا یہ فورم صدر شی جن پنگ کے عالمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے قدیم شاہراہ ریشم کی تعمیر نو کے منصوبے کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

Leave a reply