
ہاٹ لائن نیوز : ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب کے تیرہ شہروں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہو گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے اکیس اپریل کوضمنی انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔
ضمنی انتخاب کےدن قصور، شیخوپورہ، تلہ گنگ ، گجرات، کلر کہار، بھکر ،علی پور چھٹہ ، ظفر وال، ڈی۔جی خان اور صادق آباد میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔