ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا دن تبدیل کرنے کی درخواست 44

ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا دن تبدیل کرنے کی درخواست

عدالت نے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا دن تبدیل کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں این اے 240 ضمنی الیکشن کے معاملے پر پی ایس پی کی ضمنی الیکشن ووٹنگ کا دن تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور تمام امیدواروں کو بھی نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائی کورٹ نے تمام امیدواروں اورالیکشن کمیشن سے 13 جون کے لیے جواب طلب کرلیا۔ ضسان صابرایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ لانڈھی، کورنگی میں بیشتر مزدو طبقہ ہے۔ الیکشن 16 جون بروز جمعرات رکھے گئے۔ مزدور طبقہ مزدوری پر جائے گا یا ووٹ ڈالے گا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ووٹنگ کی تاریخ جمعرات کی جگہ اتواررکھی جائے۔ ضمنی الیکشن ووٹنگ 16 کے بجائے 19 جون کو کروائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں