سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں لوٹے عبرت کا نشان بنیں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی پارلیمانی بورڈ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کا کل(جمعہ) کوانٹرویو کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 نشستوں پرمجموعی طورپر101 درخواستیں موصول ہوئیں، جنوبی پنجاب کیلئے الگ سے مرحلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پارلیمانی بورڈ انٹرویو کے بعد سفارشات مرتب کر کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کرے گا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ امیدواروں کا فیصلہ سو فیصد میرٹ پر کیا جائے گا، بھرپور اتحاد کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔
