ضمنی انتخابات میں آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ

0
44

ہاٹ لائن نیوز : ضمنی انتخابات میں فول پروف سکیورٹی کے لئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال کیے جائیں گے، آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے بائیس اپریل تک اکیس حلقوں میں دستیاب رہیں گے، وفاقی حکومت کی منظوری سے وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی تھی، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اکیس حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہو گا۔

Leave a reply