22

ضمنی انتخابات سے متعلق اہم خبر

ہاٹ لائن: شہر میں ضمنی انتخابات کے لیے لاہور پولیس کی تیاریاں ، لاہور پولیس نے شہر کے تمام پولنگ سٹیشنز کو جیو ٹیگ کرنے کا عمل شروع کر دیا ، ایس پی سیکورٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور اس کے آخری مراحل تک فُول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں جیوٹیگنگ سے پولنگ سٹیشن پر تعینات نفری کی بھی مانیٹر کی جائے گی ۔
ایس پی راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے آپریشنل روم سے تمام جیوٹیگنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا ۔ پولنگ سٹیشنز کے قریب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی، ایس پی سیکورٹی راشد ہدایت کے مطابق شہر میں الیکشن کمیشن کے چار بیس کیمپوں کو منی پولیس لائن بنایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں