23

ضمنی الیکشن میں انصاف ہوتا نظرنہ آیا توملک مشکل کی طرف جائے گا؛ اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں انصاف ہوتا نظرنہ آیا توملک مشکل کی طرف جائے گا، پنجاب میں ترقیاتی کام کرا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقوں میں منتقل کئے جا رہے ہیں، خود داری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا، جو کچھ ہو رہا ہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں، عجیب و غریب تماشے لگائے ہوئے ہیں، زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں