3

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا تیسواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا تیسواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد۔

٭ سینڈیکیٹ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شاہدہ،وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرجاویداکرم،ڈاکٹرحسین جعفری ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔
٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک پر جاری پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔
٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ2022-23کی منظوری دے دی۔
٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران 29ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
٭ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور گنگارام ہسپتال میں 74ملازمین کی ایڈہاک اپائنٹمنٹ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
٭ سینڈیکیٹ اجلاس میں مدراینڈچائلڈبلاک کیلئے ٹرانسپورٹ کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔
٭ سینڈیکیٹ اجلاس میں مدراینڈچائلڈبلاک کیلئے کنسلٹنسی خدمات لینے کی منظوری دے دی گئی۔
٭ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال۔
٭ گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر600بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈبلاک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
٭ پنجاب کی طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل سٹوڈنٹس پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
٭ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ پرتوجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
٭ پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرپروینشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ دنیاکاسب سے بڑاپروگرام ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔
٭ پنجاب میں تھیلیسیمیاء کاشکاربچوں کوعلاج کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں