صنم کی شناخت پریڈ
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) 9 مئی واقعات میں صنم جاوید سمیت 8 ملزمان شناحت پریڈ پر جیل منتقل کر دئیے گئے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت ، راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت 8 ملزمان کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا ۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ صنم جاوید اور دیگر کا نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔
صنم جاوید ٫افشان طارق ٫ آشیمہ شجاح اور شاہ بانو گورچانی ، محمد قاسم ,علی حسن ، محمد مبین قادری اور سید فیصل اختر کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
ملزمان کی تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 مین گرفتاری ڈالی گئی ہے ۔
ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا ۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ نئے مقدمہ میں شناخت پریڈ کروانے کی اجازت دی جائے ۔
ملزمان کو گزشتہ روز جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ، ملزمان کی جناح ہاؤس کیس رہائی کے بعد دوںارہ گرفتاری ہوئی ہے ۔