صنم جاوید کی رہائی ؟

0
135

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےدرخواست ڈپٹی کمشنرکی رپورٹ کی روشنی میں نمٹادی ۔

سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے ہیں ، جسٹس علی باقر نجفی نے چیمبر میں سماعت کی

صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا تھا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی درخواست کو نمٹادیا اور رپورٹ کی روشنی میں رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

صنم جاوید کچھ مقدمات سے بری ہوچکی ہے تاہم اسکے بعد ڈپٹی کمشنر کے ایم پی او کے آڈر کے تحت گرفتار تھی ۔

Leave a reply