
ہاٹ لائن نیوز : اپلیٹ ٹربیونل لاہور میں صنم جاوید کی حلقہ این اے 119 اور پی پی 120 کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر ساعت ہوئی ۔
صنم جاوید کی حلقہ این اے 119 اور 120سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کر دی گئی ۔
صنم جاوید کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رہا ،
صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ مل سکی ۔
اپلیٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا ، ریٹرننگ افسر نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا ۔
یاد رہے کہ صنم جاوید پر متعدد مقدمات درج ہیں ، ریٹرننگ افسرصنم جاوید نے مریم نواز کے خلاف این اے 119 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے ۔