ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ کی کیس پر سماعت ہوئی ۔
پولیس نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کردیا ۔
عدالت نےصنم جاویدکےجوڈیشل ریمانڈ میں 30 جنوری تک کی توسیع کردی ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمدنوید اقبال نےپولیس کی درخواست پرسماعت کی ۔
صنم جاوید کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے۔
صنم جاوید کی اب تک 9مئی کے مقدمات میں درج 5 مقدمات میں ضمانتیں ہوچکی ہیں لیکن اب تک صنم جاوید کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔