صفائی کے دوران ملنےوالےٹکٹ نے $100,000 جیتوادیا
ہاٹ لائن نیوز : جرمنی میں گھر کی صفائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو ملنے والی 3 سال پرانی لاٹری ٹکٹ نے 110,000 ڈالر کا انعام جیت لیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس خاتون نے (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے تقریباً تین سال قبل فروری 2021 میں لاٹری سپر 6 کا ٹکٹ خریدا تھا اور بعد میں اسے میز کی دراز میں رکھ کر بھول گئی تھی۔
خاتون نے کہا کہ اسے ایسا لگا جیسے اس نے کھویا ہوا خزانہ دوبارہ دریافت کر لیا ہو۔
لاٹری کے منتظمین کا کہنا تھا کہ جب انہیں ٹکٹ موصول ہوا تو وہ بالکل درست حالت میں تھا۔
اس جرمن ریاست میں 2021 میں جیتنے والے انعامات 31 دسمبر 2024 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔