پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق نے کہا ہے کہ صرف الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق نے لکھا کہ امپورٹڈ ٹولہ سوچ سے بھی زیادہ نااہل، نکما اور نکھٹو ثابت ہوا، اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔
امپورٹڈ ٹولہ سوچ سے بھی زیادہ نااہل نکما نکھٹو ثابت ہوا۔اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔تیزی سے ڈالر بڑھ رہا ,مہنگائی بڑھ رہی اورعوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔امپورٹڈ نے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اوراصلاحات کا بیڑہ غرق کردیاہے۔الیکشن ہی مسائل کا حل ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 23, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فردوس عاشق لکھتی ہیں کہ تیزی سے ڈالر بڑھ رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی اورعوام میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں کیونکہ امپورٹڈ نے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اوراصلاحات کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کااعلان کریں۔
پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے ، حقیقی آزادی مارچ 25 مئی کو کیا جائے گا اور میں سری نگر ہائی وے پر دوپہر 3 بجے آپ سے ملوں گا، صرف پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں بلکہ پوری قوم کودعوت دے رہا ہوں، سب خواتین کوبھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اورالیکشن کا اعلان کریں اور اداروں نے کہا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں تو پھرنیوٹرل رہیں، ابھی بتارہا ہوں ، 2 دن پہلے انٹرنیٹ بند کردیا جائے گا جب کہ ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔