arif alvi 79

صدر مملکت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

صدر مملکت عارف علوی کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ، سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے مشترکہ جمع کرائی ہے۔

قرارداد کے متن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوان صدر مملکت عارف علوی کے غیر آئینی اقدمات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔قرارداد میں مؤقف اختار کیا گیا ہے کہ عارف علوی صدر مملکت کے عہدے کو جماعتی بنیادوں پر چلارہے ہیں، صدر مملکت، سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آئینی عہدوں کا مذاق بنادیا ہے۔عدالتی احکامات اور وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس کو دو،دو مرتبہ صدرعارف علوی نے نظر انداز کیا گیا ہے۔

قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی اب اس عہدے پر مزید رہنے کے اہل نہیں رہے، وہ اخلاقی طور پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں