صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کو تیار

0
134

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیجانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان ہے۔

سیئنر صحافی اور اینکر پرسن کامران شاہد نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ کہنا ہے کہ اگر الیکشن کی تاریخ دی گئی تو سیاسی ہیجان پیدا ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے عہدے کی آئینی مدت پوری ہو گئی ہے، جس کے بعد صدر پاکستان نے اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب صدر پاکستان سے نگران وزیر قانون و انصاف نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی ہے ، صدر پاکستان کے مطابق مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے انتہائی مثبت ہے ۔

Leave a reply