صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ہے، عبد القادر پٹیل 102

صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ہے، عبد القادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اجراء کی تقریب نادرا ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی، چیئرمین نادرا طارق ملک اور نادرا کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے نادرا کے اشتراک سے پولیو اور زرد بخار کی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء کردیا۔
عبد القادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے جاری ہوں گے، بیرون ملک سفر کرنے والے شہری اب کووڈ ویکسینیشن کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آن لائن لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی موبائل ایپ کے ذریعے آسان بنا دی، حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں