تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صحت کارڈ آڈٹ میں مصبت رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیکر ٹل نامی کمپنی نے صحت کارڈ کا آڈٹ کیا، صحت کارڈ کی شفافیت کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا.
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ آڈٹ میں مصبت رپورٹس سامنے آئی ہیں. قبائلی اضلاع کی ساری فنڈنگ وفاق سے ہوتی ہے، قبائلی اضلاع کے بجٹ پر کٹ لگایا گیا. قبائلی اضلاع میں 70 سے 80 ارب روپے لگیں گے، وفاق نے 60 ارب جاری کیے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اس سال 20 لاکھ لوگ صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔