صحت مند رہنے کیلیے ناریل کاپانی پیناکیوں ضروری ہے؟
ناریل کا پانی دنیا کے بہترین مشروبات میں سے ایک ہے۔ اس پانی میں ہمیں مکمل غذائیت ملتی ہے۔ ناریل کا پانی بچوں کے لیے ڈبے کے دودھ سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔
ناریل، جو باہر سے سخت لیکن اندر سے نرم ہوتا ہے، مختلف پکوانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے، تازہ یا خشک کھایا بھی جاتا ہے۔
ناریل کے پانی میں وٹامن بی،میگنیشیم، پروٹین وٹامن سی، کیلشیم، اور آئرن ہوتا ہے۔
پاکستان میں ناریل کا پانی بھی دستیاب ہے اور یہ زیادہ مہنگا نہیں ہے اور ہر کوئی اسے آسانی سے خرید سکتا ہے۔
دن میں صرف ایک بار ناریل کا پانی پینا چاہئے کیونکہ ناریل کا پانی زیادہ پینا بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ناریل کے پانی کے فوائد اگر سردیوں کی نسبت گرمیوں میں پیا جائے تو بہتر ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے ناریل کا پانی پیتے ہیں ان میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان میں بلڈ پریشر اور دل کے دورے سمیت دیگر امراض بھی دوسروں کے مقابلے نارمل ہوتے ہیں۔ یہی نہیں ناریل کا پانی خون میں شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
اگر آپ اپنے چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کی مالش کریں، جو چہرے کے دانے دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے، یہی نہیں، ہاتھوں کو نرم اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے بھی ناریل کا پانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔