صحافی عمران ریاض کی پھر فریاد

0
66

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔

عمران ریاض نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سےدرخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران ریاض پاکستان کےشہری اور انکےخلاف کوئی مقدمہ نہیں۔عدالتوں نے مقدمات سے ڈسچارج کردیا حکومت نے نام غیرقانونی طور پر کنٹرول لسٹ میں ڈالا، وفاقی وزارت داخلہ کے اس اقدام سے بنیادی حقوق سلب ہوئےہیں ، آئین کےتحت کسی قانونی جواز کےبغیر شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے اور سفر کرنے کی اجازت دے ۔

Leave a reply