صحافی عمران ریاض کی رہائی نہ ہوسکی

0
95

ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ٹی آئی کےوارنٹ گرفتاری کےوقت زمان پارک میں پولیس پرتشدد اور پیٹرول بم پھینکے اور عوام کو اکسانے کا مقدمہ ؛ صحافی عمران ریاض خان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔

پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا ، ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیئے ۔

وکیل نے عدالت میں بتایا کہ پراسیکیوشن صحافی کو زیادہ سے زیادہ عرصہ کیلیے جیل میں رکھنا چاہتی ہے ، عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیااور مزیدسماعت کل تک ملتوی کردی ۔

انسداددھشتگردی عدالت کےجج ارشدجاوید نےسماعت کی۔

Leave a reply