ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں روڈا کے تحت صحافیوں کوپلاٹ دینے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ۔
عدالت نے صحافیوں کو پلاٹ دینے سے متعلق حکم امتناعی جاری نہیں کیا ، عدالت نے روڈا کے اشتہار کو پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا ۔
تحریری حکم دو صفحات پر مشتمل ہے ، جسٹس سلطان تنویر نے خواجہ محمد سمیع سمیت دیگرکی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے 13 مارچ کو فریقین سے جواب طلب کر لیاہے۔