صبا قمر کی عامر لیاقت کیلئے نیک خواہشات؛ اہم بات کہہ دی 52

صبا قمر کی عامر لیاقت کیلئے نیک خواہشات؛ اہم بات کہہ دی

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی مشکلات میں کمی نہ آسکی، پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے عامر لیاقت اور ان کی شادی کے تنازعات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اور تفصیلات کےمطابق اداکارہ صبا قمر نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی شادی کے تنازعات سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں صبا قمر نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے عامر لیاقت کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔
اداکارہ نے جواب میں ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا کہ ‘ اللہ سے یہ ہی دعا کرتی ہوں کہ وہ عامر لیاقت کو صبر دے، عزت دے اور ہدایت دے’۔اور اس دوران انٹرویو صبا قمر سے اداکار فیصل قریشی کی جانب سے ان کی عمر پر دیے گئے بیان پر بھی سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘فیصل جی کی میں بہت عزت کرتی ہوں، وہ بہت بڑے اداکار اور قابلِ احترام ہیں، یہ ان کا نظریہ ہے جس کی میں عزت کرتی ہوں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں