صبا قمر بڑی اسکرین پر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند 76

صبا قمر بڑی اسکرین پر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور خوبرو اور با صلاحیت اداکارہ صبا قمر نے بڑی اسکرین پر مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران، اداکارہ صبا قمر نے بڑے پردے پر سیاست دان کا کردار ادا کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، اور یہ بھی کہاکہ وہ مریم نوازکا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف کر سکتی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Cdu6t80pXe0/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8ea2ef9d-7957-4ea4-b23a-4cb94ce922f8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں