صارم برنی کی ضمانت کا امکان روشن ہوگیا

0
17

ہاٹ لائن نیوز : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

انسانی سمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں ملزم صارم برنی کیجانب سے کراچی کی سیشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 3 ماہ گزر گئے لیکن مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، دستاویز میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ اب سب ایف آئی اے کے پاس ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیاہےکہ واصف شبیر نامی شخص نے بچیوں کا باپ ہونیکا دعویٰ کیا، عدالت نے واصف شبیر کی بچیوں کی حوالگی کی درخواست مسترد کردی،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ استغاثہ خرید و فروخت کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔

عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔

Leave a reply