صارفین کےخلاف کریک ڈاون کرنےوالےخودنشانےپر

0
195

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر کی شکایت پر لیسکو حکام کا 50 ایس ڈی او کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ۔

بجلی چوری کےناقص کیسز بنانے پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر نے لیسکو حکام کو شکایت کی ۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں بجلی چوری کے کیسز میں ناقص کیسز بنائے جاتے ہیں۔

بجلی چوری کے ملزمان پر کیسز میں عدم ثبوت اور گواہوں کے نام نہیں ہوتے ہیں ، بجلی چوری کرنے والے ملزمان کےخلاف عدالتوں میں ہزاروں کی تعداد میں چالان التوا کا شکار ہیں۔عدالتوں میں بجلی چوری کے کیسز میں لیسکو حکام تعاون نہیں کرتے ، جس وجہ سے ملزمان کو سزائیں نہیں ہوتی ۔

لیسکو حکام کی جانب سے کیسز کی پیروی بھی نہیں کی جاتی جن کے باعث ملزمان کو ریلیف ملتا ہے۔

Leave a reply