صارفین کا طویل انتظار ختم
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ نے صارفین کی بہت بڑی مشکل حل کر دی ،
واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین اب ایک ہی ایپلیکیشن کے ذریعے مختلف اکاؤنٹس چلانے کے اہل ہوں گے۔ جون 2021 ء سے مذکورہ فیچر پر کام کیا جا رہا تھا، تاہم اس سال آزمائشی طور پر اس فیچر کو چند صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔
فی الحال ایک ایپلیکیشن میں صرف ایک ہی اضافی اکاؤنٹ چلایا جا سکے گا ، تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے 2 یا اس سے زیادہ اکاؤنٹس کا فیچر بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
واٹس اپ کی ایپلیکیشن میں فیس بک یا ایکس جیسا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، نئے فیچر کے تحت کوئی بھی صارف اب ایک سے زیادہ اکاؤنٹس ایک ہی ڈیوائس اور ایک ہی ایپلیکیشن پر استعمال کرنے کا اہل ہوگا۔
ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے، تاہم اب بھی مخصوص لوگ ہی اس فیچر کا استعمال کرپائیں گے تاہم آنے والے چند دنوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔