صارفین پر بجلی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری

0
158

ہاٹ لائن نیوز : بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر 4.66 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دائر کردی۔

درخواست کی سماعت 27 دسمبر کو نیپرا میں ہوگی، سی پی پی اے نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کا کہا ہے۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4.66 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کی صورت میں 40 ارب کا بوجھ بڑھے گا ۔

Leave a reply