ہاٹ لائن نیوز : چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ایک مردہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مرنے والا شخص انتظامیہ کا حصہ نہیں تھا اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہے اور اس کے جسم پر انجکشن کے نشانات ہیں جب کہ اس کے جسم پر شیر کے حملے کے نشانات بھی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص رات کے وقت کسی وقت پنجرے میں کود گیا تھا اور صبح اس پر شیروں نے حملہ کر دیا تھا۔ جاں بحق شخص کے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو بلانے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔