
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت کی نظر بندی کی خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 دسمبر کو جواب طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے خالد لطیف کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کر کے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا،شیر افضل مروت کی نظر بندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے لہذاعدالت شیر افضل مروت کی نظر بندی کلعدم قرار دے ۔